Take a fresh look at your lifestyle.

کرونا علاج کےلئے بیلیاگھٹہ آئی ڈی میں200 بستروں کااضافہ

کولکاتا3 نومبر: بنگال کاسب سے پہلا کووڈ-19 علاج معالجے والااسپتال بیلیاگھٹہ آئی ڈی میںاب مزید200 بستروں کااضافہ ہواہے۔ آئی ڈی ذرائع کے مطابق اس وقت جنرل بلاک کے ڈائریا و ڈینگو وارڈ کے بستروں کو کرونا بیڈ میں تبدیل کیاگیاتھا مگراب ڈینگو اورڈائریا کے مریضوں کودوسرے اسپتال میںمنتقل کردیاگیا ہے وہاں ان کاعلاج شروع ہے۔ حکومت اعداد وشمار کے مطابق بیلیاگھٹہ آئی ڈی میںابھی تک کل 115 بستر تھے اب جو 200 بڑھ گیا ہے تو کل بیڈ ہوئے 315 یہ بھی ناکافی ہے۔ایساہی ڈاکٹروں کاماننا ہے۔ اس وقت ایم آر بانگوڑ میں کرونا کے بسترکی تعداد کل 670 ہے کولکاتا میڈیکل کالج واسپتال میں کرونابیڈ کی تعداد660 این آرایس میڈیکل کالج میں110 ہیں ان کے علاوہ بنگال کے زیادہ نرسنگ ہوم میں جوحکومت کی عارضی تحویل میں ہے وہاں سبھی بیڈ پر مریضوں کاقبضہ ہے۔ جب کہ کے پی سی میڈیکل کالج اسپتال میں سردست 200 کرونابیڈ ہے اورڈیشن اسپتال میں113 بسترہیں، بتایاجارہاہے کہ بدھ سے آئی ڈی اسپتال میں اوپی ڈی 11 بجے سے چلے گا اب صحت مند مریض میں یہاںآکرصحت سے متعلق مشورہ لے سکتے ہیں۔ اوپی ڈی ، کرونا سکواپ کے نام سے چالو ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.