Take a fresh look at your lifestyle.

کرونا کے سبب الیکشن کمیشن سے ووٹنگ روکنے کیلئے درخواست

کولکاتا،7اپریل: ہندوستان میں کرونا وائرس کا ایک بار پھر سے زور بڑھنے لگا ہے۔وبائی مرض پھرسے اپنا پیر پھیلا کر لوگوں کے اندر دہشت کا ماحول بنا دیا محض 24گھنٹے کے اندر ہی ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زیادہ لوگ اس مہلک وبا کی لپیٹ میں آچکے ہیں اور موت کی شرح بھی روزانہ دو گنی ہوتی جا رہی ہے۔ اتنے ہی کم عرصے میں اب تک دو ہزار تک یہ مرض پھیل چکا ہے۔ ایسے ہی نازک حالات کا محاسبہ و معائنہ کرنے کے بعد یہ کہا جا رہا ہے کہ جلد از جلد الیکشن کی کارروائی پر روک لگائی جائے۔ اس طرح کے مظاہرے الیکشن کمیشن دفتر کے سامنے پی پی ای کٹ پہن کر ایک غیر سیاسی جماعت کے کچھ لوگ زمین پر لیٹ کر ہی کرنے لگے۔ اس مظاہرے میں8سے10 لوگ شامل تھے۔ سبھوں نے الیکشن کمیشن دفتر کے سامنے ووٹ کو فوراً ہی موقوف کرنے پر اپنا سارا زور صرف کردیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.