Take a fresh look at your lifestyle.

امفان میں 15000 درختوں کا نقصان:فرہاد حکیم 30 ہزار سے50 ہزار تک نئے درخت لگانے ہوں گے

کولکاتا30مئی: امفان طوفان میں ہزاروں کی تعداد میں درخت گر گئے ہیں۔15 ہزار درخت برباد ہوگئے۔ شہر کو بچانے کے لئے 30 ہزار درخت لگانے ہوں گے پھر بھی ا س کی کی تلافی نہیں ہو پائے گی۔آج پریس کانفرنس میں فرہاد حکیم نے یہ بات کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات وماحولیات سب کولے کر ری پلانٹیشن کا کام کل سے شروع ہوگا۔ جو درخت پوری طرح نہیں گرے ہیں ان کو بچانے کی کوشش کریں گے جن درختوں کو کاٹ دیا گیا ہے اس کی جگہ نئے درخت لگائے جائیں گے۔اگر کہیں درخت گر گیا ہے تو وہاں کوئی دکان بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایک درخت کی جگہ تین درخت لگائے جائیں گے۔ درختوں کو لگانے میں آس پاس کا خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ درختوں کا نقصان بہت بڑا نقصان ہے۔ آب وہوا کو صاف رکھنے میں ان کا بڑا کردار ہوتا ہے۔ چنانچہ نقصان کی تلافی کے لئے ہمیں 30 سے50 ہزار لگانے ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.