Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا کےلئے نمونہ لینے سے پہلے ہی خودکشی

0

مالدہ ،06،جون :مالدہ ضلع میں کرونا ٹیسٹ کے خوف سے ایک شخص نے نمونہ لینے سے پہلے خود کو پھانسی لگا لیا۔ مالدہ ضلع میں گاجول کے کنچن نگر میں واقعے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ آج صبح اس کی لاش گھر سے کچھ فاصلے پر درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ متوفی کی شناخت نارائن چندر منڈل (55) کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولس نے بتایا کہ گاجول کے اکندا میںایک شخص کی موت کرونا سے ہوئی تھی۔ نارائن چندر ان کا رشتہ دار تھا۔ وہ ان سے ملنے یہاں آیا تھا۔ دریں اثنا اسے کرونا مثبت پایا جانے کے بعد ، محکمہ صحت کو بتایا گیا کہ ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد کے نمونے لئے جائیں گے۔ یہ خبر سنتے ہی اس نے جمعہ کی رات گھر سے کچھ فاصلے پر ایک درخت پر لٹکا کر خودکشی کرلی۔مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ اس نے کورونا تفتیش کے لئے نمونہ لینے کی اطلاع سے دہشت زدہ ہوکر یہ قدم اٹھایا۔ دوسری جانب ایم ایل اے دیپالی بسواس نے بتایا کہ کنچن نگر علاقہ میں ایک شخص کے خودکشی کی خبر موصول ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے گاو¿ں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا کے بارے میں کسی بھی طرح سے دہشت زدہ نہ ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.