سلی گوڑی،06،جون : ریاستی وزیر سیاحت گوتم دیب نے سنیچر کے روزسلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 17 میں کورونا مریضہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وزیر نے انہیں اپنی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ اہم بات یہ ہے کہ جمعہ کے روز وارڈ نمبر 17 میں ایک خاتون کورونا وائرس سے متاثرہ پائی گئی۔ اس خاتون کو علاج کےلئے مٹیگڈا کے کویڈ اسپتال لے جایا گیا ہے۔واضح ہو کہ اس علاقے میں کورونا کے معاملے کے مثبت ہونے کے بعد آج پورے وارڈ میں صفائی کی گئی ۔
Comments are closed.