Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا:باراسات کے 16بنجارہ فیملی مالدہ میں پھنسی

مالدہ،12،جون :کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاﺅن سے مالدہ میں باراسات کے سولہ بنجارہ فیملی پھنس گئی ہے۔ واضح ہو کہ تققریباً دو ماہ کی لاک ڈاﺅن کے بعد ان لاک ون کا آغازہوگیا ہے ، زندگی آہستہ آہستہ پٹری پر آرہی ہے۔ سڑکوں پر گاڑیاں دوڑنا شروع ہوگئیں۔ ٹرین اور ہوائی جہاز سروس شروع ہوچکے ہیں۔ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے۔ تاہم مالدہ ضلع میں مقیم بنجاروں کی 60 افراد پر مشتمل 16 فیملی بارسات اپنے گھر واپس نہیں آسکتی ہے۔ بنجاروں کا یہ گروہ جو خانہ بدوش کی زندگی گزار رہاہے۔ وہ کورونا کے خوف سے گھر واپس نہیں جانا چاہتے ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ وہ ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے دوران زد میں نہ آجائیں ۔ اس کی وجہ سے وہ فی الحال اپنے گھر واپس نہیں جانا چاہتے ہیں۔ اس وقت مالدہ کے رائے پور میں 16 بنجارن خاندان کے 60 افراد کھلے آسمان کے نیچے دن گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان میں مرد ، خواتین ، بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔ یہ لوگ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے بے روزگار ہوگئے ہیں۔ آم باغات میں آم توڑنا ان کا سب سے اہم ذریعہ ¿معاش ہے۔ اگرچہ اس عرصے میں یہ لوگ کئی بار زخمی ہوجاتے ہیں ، لیکن کئی بار آم کا رس جسم پرٹپکنے سے زخم بن جاتا ہے۔ اگرچہ پنچایت اور انتظامیہ مختلف طریقوں سے ان کی مدد کر رہی ہے۔ ان کامزید کہنا ہے کہ شمالی چوبیس پرگنہ کے آم ڈانگا میں ان کا ایک مکان ہے۔ لیکن اس دوران کوروناوبا وسیع پیمانے پر پھیل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہاں کے لوگ انہیں وہاں آنے ہی نہیں دے رہے ہیں۔ کسی طرح وہ اپنے شب و روز گزار رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.