Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا کو مات دیکر تھانہ پہنچنے پرکانسٹیبل کا استقبال

0

جلپائی گوڑی،13،جون : کورونا کو شکست دینے کے بعد جلپائی گوڑی کوتوالی تھانہ کا ایک کانسٹیبل آج ڈیوٹی پرتھانے پہنچاتو پولس افسران اور ملازمین نے اس پولس کانسٹیبل کا پرتپاک استقبال کیا۔ پولس افسران نے شرف العالم نامی اس پولس کانسٹیبل کو گلدستہ اور مٹھائی کا پیکٹ دے کر زندگی کی جنگ جیتنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پردیپ سرکار جلپائی گوڑی کوتوالی تھانہ کے آئی سی وشواشری سرکار اور دیگر پولس افسران موجود تھے۔ پولس عہدیداروں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق اس پولس اہلکار کو 14 دن تک قرنطین میں رہنا پڑا۔ کورونا کو شکست دینے والے کانسٹیبل نے کہا کہ اس وبا سے جنگ جیتنے کےلئے آپ کو ہمیشہ اپنا حوصلہ بلندرکھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق مہاماری کے اس مرحلے میں گرم پانی میں نمک ملایا جانا فائدہ مند ہے۔ وٹامن سی کی مقدار بیماری کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.