Take a fresh look at your lifestyle.

ہگلی ضلع کے اکیس کونٹینٹ زون علاقے میں لاک ڈاؤن آج سے سات دنوں تک سخت نگرانی چنسورہ اور آرم باغ محکمہ میں کوئی کونٹینٹ زون نہیں

ہگلی9/جولائی ( محمد شبیب عالم ) ریاست میں نہ کورونا لوگوں کا پیچھا چھوڑ رہا ہے اور نہ ہی لاک ڈاؤن ۔ اب ایک دفعہ پھر سے لاک ڈاؤن کی خبریں پاکر لوگوں میں خوف و دہشت جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اب تو موت یقینی ہے ۔ مرض سے مریں یا نہیں مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضرور مرجائیں گے ۔ آج کولکاتا ، ہوڑہ اور دونوں چوبیس پرگنہ کے ساتھ ہگلی ضلع کے چودہ شہری علاقے اور سات دیہی علاقوں کو کونٹینٹ زون کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے ۔ یہ علاقے کچھ اسطرح سے ہیں ۔ ہگلی ضلع کا شہری علاقوں میں چندن نگر میونسپل کارپوریشن کے تحت تانتی بگان اور اسکا نزدیکی علاقہ ، کولہو پوکھور اور اسکا قریبی علاقہ ، بڑابازار اور کوٹھی ماٹ ، گوندل پاڑہ ( وارڈ نمبر 5 – 12 – 26 اور 33 ) ۔ بھدریشور میونسپلٹی کے تحت تیلنی پاڑہ وارڈ نمبر 13 ۔ اسکے بعد بیدیاباٹی میونسپلٹی کے تحت بیگھاموڑ ، مالی بگان ، سیوڑاپھولی کا کچھ علاقہ ، سرکار میدان ( وارڈ نمبر 9 اور 18 ) ۔ سیرامپور میونسپلٹی کے تحت گوال پاڑہ اور اسکے اردگرد کا علاقہ ( وارڈ نمبر 19 اور 25 ) ۔ کونگر میونسپلٹی کے تحت اروند روڈ 14 نمبر وارڈ ، اترپاڑہ کوترنگ – شانتی نگر ، بھدرکالی نیو اسٹیشن روڈ ، جے کے اسٹریٹ وارڈ نمبر ( 7 – 11 اور 19 ) ۔ اسکے بعد رشڑا میونسپلٹی کے تحت این ایس روڈ اور ہیسٹنگ جوٹ مل لائن کا علاقہ ورڈ نمبر سات ۔ ڈانکونی میونسپلٹی کے تحت رام کرشنا پلی ، گوبرا وارڈ نمبر پانچ کا علاقہ ۔ اب ایک نظر ہگلی ضلع کے گرامین ( دیہی علاقے ) سیرامپور – اترپاڑہ بلاک کے تحت شاستری نگر اور بڑا بحرا ( کنہائی پور گرام پنچایت ) ۔ جنگی پاڑہ بلاک کے تحت راج بلب ہاٹ ، جاندہ اور کلیارہ ( راج ہاٹ ایک نمبر گرام پنچایت ) ۔ چنڈی تلہ 2بلاک کے تحت ماٹھ پاڑہ اور بیلڈانگا ، اسپتال کواٹر – چنڈی تلہ 2 کا BDO اور BLR آفس ، اسکے ساتھ ہی ADA اور فوڈ سپلائی آفس کا علاقہ ( بریج ہائی گرام پنچایت و چنڈی تلہ گرام پنچایت ) ۔ آخر میں سنگور بلاک کے تحت بڑائی – پہلام پور اور مرزا پور بانکی پور گرام پنچایت کے علاقے کو کونٹینٹ زون کے طور پر شناخت کیا گیا ہے ۔ جبکہ چنسورہ اور آرم باغ بلاک میں کوئی علاقہ کونٹینٹ زون کی فہرست سے پاک ہے ۔ ضلع انتظامیہ سے ملی اطلاع کے مطابق آج شام سے ان علاقوں میں تمام طرح کی دکانیں اور گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر بند کی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی کوئی بھی سرکاری یا غیرسرکاری دفتر بھی نہیں کھولے جائیں گے ۔ ان علاقوں میں آج سے سات دنوں کے لئے پولیس کی سخت نگرانی رہے گی ۔ انتظامیہ کے جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان علاقے کے لوگوں کے لئے تمام طرح کی ضروریات ، مصنوعات کا خیال رکھا جائے گا تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہوسکے ۔ اس معاملے میں رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن وجئے ساگر مشرا سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ میونسپلٹی کے تحت کونٹینٹ زون کے علاوہ تمام علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی علاقے میں صاف صفائی کا بھی بہتر خیال رکھا گیا ہے ۔ اسکے علاوہ آج صبح سے ہی مقامی لوگوں کو چوکس کردیا گیا تھا اور کہا گیا کہ آئندہ سات دنوں کے لئے خود کو اپنے گھروں میں قید کریں تاکہ اس مہلک مرض سے نجات پانے میں مدد ملے ۔ ادھر لاک ڈاؤن کی خبر سنتے ہی ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے درمیان خوف و دہشت دیکھا جارہا ہے ۔ جن علاقوں کو کونٹینٹ زون میں شامل نہیں بھی کیا گیا ہے وہاں بھی لوگ خوفزدہ ہیں ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دوبارہ سے لاک ڈاؤن مطلب ہم غریبوں ادھر ادھر دو پیسے کی روزگار کرنے والوں کی موت ہے ۔ اگر یہی سلسلہ رہا تو ہم مریض سے نہیں مگر لاک ڈاؤن کی مار سے ضرور مرجائیں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.