Take a fresh look at your lifestyle.

شہر میں پھر انسانیت سوز حرکت کرونا مریض کی لاش گھر پر گھنٹوں پڑی رہی

کولکاتا،28جولائی: چوبیس گھنٹوں کے اندر میٹروپولیٹن میں ایک اور غیر انسانی واقعہ سامنے آیا۔ایک بار پھر متوفی کی کرونا ڈیڈ باڈی گھر میں گھنٹوں پڑی رہی۔یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ پولس انتظامیہ اور محکمہ صحت کو مطلع کرنے کے باوجود گھنٹوں تک کوئی مدد نہیں کی گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اصل میں چینی باشندہ ایک شخص شہر کے متیشور تلہ روڈ میں رہنے والے کی ایک رپورٹ کرونا مثبت آئی ہے۔ مذکورہ مریض 63 سالہ معمر مریض گھر پر ہی کورینٹائن ہوگیا تھا۔خاندانی ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق منگل کی صبح پانچ بجے کے قریب مریض کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اہل خانہ کافی دیر تک محکمہ صحت سے رابطہ کرتے رہے۔ جب ان سے رابطہ ہو گیا تو محکمہ صحت سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ مانگا گیا۔پولس کو خبر ملی۔ اس کے بعد پولس محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن سے رابطہ کرنے کے بعد دوپہر کو لاش کی بازیابی کا کام شروع کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس نوعیت کے واقعات سامنے آنے کے بعد مقامی لوگوں میں بھی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سوموار کے روز ہی اس قسم کا مخدوش حالات کے بارے میں انکشاف ہوا تھا۔ساہاپور بہالا میں کرونا سے متاثرہ مریض کا جسم تقریبا 16 گھنٹوں تک گھر میں رہا۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ پولس اور محکمہ صحت سے رابطہ کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔جس کی وجہ سے گھنٹوں گھر میں لاش بند رہی۔ اس کے بعد سہ پہر تین بجے پولس اور محکمہ صحت سے نعش برآمد ہوئی۔متوفی کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ مریض کرونا میں انفکشن ہونے کے بعد انتظامیہ نے گھر میں ہی رہنے کو کہا تھا۔سانس لینے میں تکلیف ہونے پر مریض کو اسپتال میں داخل نہیں کیا جاسکا۔ وہ بغیر علاج کے دم توڑ گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.