ہگلی8/جولائی ( محمد شبیب عالم ) کورونا کی وباء بڑی تیزی کے ساتھ بڑھتی ۔ ساتھ ہی برسات کا موسم میں شروع ہوچکا ہے ۔ ایسے میں ڈینگو جیسے مہلک مرض کا بھی خطرہ بڑھنے کا خوف ستانے لگاہے اور اسی لئے رشڑا میونسپلٹی ڈینگو کے خلاف لڑنے کی تیاری میں لگ گئی ہے ۔ ڈینگو مچھروں کو ختم کرنے کے لئے آج رشڑا میونسپلٹی کے 9 اور 18 نمبر وارڈوں میں رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجئے ساگر مشرا کے ہدایت پر ڈرین نالوں میں گپی مچھلیاں چھوڑی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ مچھلیاں ڈینگو جیسے خطرناک مرض پھیلانے والے مچھروں کو کھاجاتی ہیں ۔ نالوں میں مچھلیاں چھوڑتے ہوئے سماجی کارکن و وجئے ساگر مشرا کے بھائی ٹیکو مشرا ، گوشوامی ساہا اور دیگر ترنمول کارکنوں کو دیکھا گیا ۔
Comments are closed.