Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا نے ایک اور ترنمول رہنماء کو موت کی نیند سلایا ترنمول خیمے میں غم کا ماحول

ہگلی9/جولائی ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع دادپور گرام پنچایت کے نائب پردھان ذاکر حسین منڈل کی کورونا سے موت ۔ اطلاع کے مطابق ابھی کچھ دنوں سے وہ سانس تکلیف میں بنڈیل ای ایس آئی اسپتال میں زیرِ علاج تھے ۔ وہاں کورونا ٹیسٹ نیگیٹو پایا گیا تھا ۔ مگر جسمانی طور پر راحت نہیں تھی اور نہ ہی طبعیت میں کوئی تبدیلی ہورہی تھی ۔ اسکے بعد انکے گھر والوں نے چندن نگر کے کسی نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا ۔ وہاں جب ٹیسٹ کیا گیا تو آج انکا رپورٹ مثبت پایا گیا ۔ جسکی وجہ سے انہیں فوری طور پر ضلع کوڈ اسپتال شرم جیوی میں داخل کرایا گیا ۔ مگر ڈاکٹر انہیں بچانے میں ناکام رہے اور انکی موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ انکی عمر پچاس سال کے قریب تھی وہ دھنیاکھالی کی ایم ایل اے اور ریاستی وزیر اسیما پاترو کے قریبی بتائے جاتے تھے ۔ واضح ہو کہ امفان متاثرین کو امدادی رقم کو لیکر ترنمول رہنماء پر الزامات لگایا گیا تھا جس میں انکا بھی نام شامل تھا ۔ مگر افسوس کہ وہ شوکاز نوٹس کا جواب تک نہیں دے سکے ۔ ان کی موت کو لیکر ترنمول خیمے میں غم و شوگ کا ماحول پایا جارہا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.