Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا حفاظتی اقدام کو نظر انداز کرنے پر 550 سے زائد افرادگرفتار

کولکاتا،9،ستمبر: کولکاتا پولس کویڈ 19 سے متعلق حفاظتی رہنما خطوط کی خلاف ورزی پر کارروائی کر رہی ہے۔ ایک سینئر پولس عہدیدار نے بتایا کہ کولکاتا پولس نے شہر میں مختلف مقامات سے 551 افراد کو سیکورٹی پروٹوکول پر عمل نہ کرنے ماسک نہ پہنے اور ہر جگہ تھوکنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ یہ گرفتاریاں رات آٹھ بجے تک کی گئیں۔ اہلکار کے مطابق 249 افراد کو حفاظتی رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ماسک نہیں پہننے پر 281 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ عوامی مقامات پر تھوکنے کے الزام میں 21 افراد کو حراست میں لیا گیا اس کے علاوہ پولس نے 13 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔قابل ذکر ہے کہ کولکاتا پولس سیکورٹی رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہر روز بڑی تعداد میں گرفتاریاں کررہی ہے۔بتا دیں کہ بنگال میں کرونا انفیکشن لگاتار پھیل رہا ہے اور اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ منگل کو ریاست میں کرونا وائرس کے 3091 نئے واقعات سامنے آئے اور 57 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت کے جاری کردہ میڈیکل بلیٹن کے مطابق اس کے ساتھ ہی ریاست میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.86 لاکھ کو عبور کرچکی ہے ، جن میں سے 23254 سرگرم کیسز ہیں۔ کولکاتا میں سب سے زیادہ 1411 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ منگل کو میٹروپولیٹن میں 380 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 19 مریضوں کی موت ہوگئی۔ریاست کے 1.60 لاکھ سے زیادہ افراد بھی کرونا سے بازیاب ہوئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.