Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا :وزیراعلیٰ نے آل پارٹی میٹنگ بلائی

کولکاتا22جون۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آیندہ بدھ کے دن ریاست میں کرونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اس اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں توقع کی جارہی ہے کہ ریاستی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی شامل ہوں گے۔ اس بات کا خلاصہ ایک ریاستی وزیر نے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اجلاس بدھ کی سہ پہر ریاستی سکریٹریٹ نبانو میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اسمبلی اسپیکر بمان بنرجی بھی موجود ہوں گے۔ کرونا وائرس سے وابستہ صورتحال کے علاوہ ریاست میں لاک ڈاو¿ن پر بھی بات ہوگی۔ کچھ سیاسی جماعتیں کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کی مانگ کررہی ہیں ، لہٰذا یہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ خیالات کا تبادلہ ہوسکے۔ بنگال حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاو¿ن شروع ہونے کے فوراً بعد مارچ میں اس وباءپر تبادلہ خیال کے لئے ایک جماعتی اجلاس طلب کیا تھا۔ اتوار تک ریاست میں کرونا وائرس سے متاثرہ 555 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طور پر کرونا کیس 13،ہزار سے زائدہو چکے ہیں۔ اس وباءکی مبینہ بدانتظامی سے ریاستی حکومت کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا جسے حکمراں جماعت کے خلاف بے بنیاد قرار دیا جارہا ہے۔ کرونا کے مریضوں کے لئے کولکاتا میں دو مقامات پر کرونا کے مریضوں کے لئے محفوظ مکانات قائم کردیئے گئے ہیں۔ پہلا گھر گزرے روز یعنی اتوار کو متعارف کیا گیا تھا جبکہ دوسرا گھر سوموار کے دن دونوں سیف ہومز بالترتیب نیو ٹاو¿ن اور سائنس سٹی کے قریب کئے گئے ہیں۔ معلومات کے مطابق حکومت نے ہلکی علامات کے مریضوں کے لئے 104 محفوظ ہومس (محفوظ مکانات) قائم کیے ہیں۔ یہ محفوظ مکانات ایک نیا تصور ہے اور یہ قرنطین مراکز سے مختلف ہیں۔ اس کا مقصد ہلکی علامات یا کم بخار سے متاثرہ مریضوں کے لئے ہے۔ ایسے مریضوں کو اسپتالوں میں بھیجنے کے بجائے ان سیف ہاو¿سز میں رکھا جائے گا۔ اس سے اسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا۔ اس سے شدید کورونا مریضوں کے لئے اسپتال میں بستر بچانے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ سیف ہاو¿س ریاست بھر میں قائم ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا منصوبہ ہے کہ آنے والے دنوں میں ایسے محفوظ مکانات کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے۔ اتوار کے روز نیو ٹاو¿ن میں قائم محفوظ گھر میں 3 افراد کو بہالا سے لاکر اس جگہ رکھا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.