Take a fresh look at your lifestyle.

بدھان نگر کے ترنمول کاونسلر کورونا سے جاں بحق

بدھان نگر،5اگست: کولکاتا میں کرونا کا اثر اب مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اس بار بدھان نگر کے6نمبر وارڈ کے کونسلر سبھاش بسو اس مہلک مرض کی زد میں آکر اپنی زندگی گنوا بیٹھے۔ترنمول کے کونسلر سبھاش بسو اس مرض کے حملے کے بعد ایک نر سنگ ہوم میں داخل کر وائے گئے تھے۔ با وثوق ذرائع کے مطابق وہ24جولائی کو کرونا کی زد میں آکر بیمار پڑ گئے۔ انہیں تیز بخار کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت ہو رہی تھی۔ جب حالات زیادہ رتشویشناک ہوئی تو انہیں بدھان نگر کے ایک غیر سرکاری اسپتال میں بھرتی کر وایا گیا وہاں ان کی جانچ ہوئی تو رپورٹ میں کرونا پوزیٹو دیکھا گیا۔ پھر ویسے ہی ان کا علاج شروع ہوا۔ مگر علاج سے افاقہ ہوا وہ اور بھی زیادہ بیمار پڑنے لگے۔پھر بدھ کی صبح کو وہ اسی غیر سرکاری اسپتال میں دم توڑ دیا۔ سبھاش بسو جو جو ترنمول کانگریس کے6 نمبر وارڈ کے کونسلر تھے۔ پورے لاک ڈاو¿ن کے دوران انہوں نے علاقے کے مجبور و بے سہارا لوگوں کو پابندی سے کھانا پہنچاتے رہے۔ انہیں کرونا سے خوف نہیں تھا وہ تو بس لاک ڈاو¿ن میں خدمت خلق کرتے جا رہے تھے۔ اب تو زیادہ تر وزیر و لیڈران بھی اس وبائی مہلک مرض کے شکار ہو رہے ہیں۔ ان میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے علاوہ دیگر کئی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران بھی شامل ہیں ۔ اس وقت 24گھنٹے کے اندر پورے ملک میں مزید52,508 نئے کیسز ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ لہٰذا کل تعداد19,08254 تک پہنچ گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.