Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا مریض کے تحفظ کیلئے ڈسچارج سرٹیفکٹ پر”نگیٹیو“ لکھنا لازمی محکمہ صحت نے اسپتالوں کو ہدایت جاری کی

کولکاتا۔31جولائی : ریاستی حکومت نے محکمہ µ صحت کو ہدایت کرچکی ہے کہ تمام اسپتالوں کو آگاہ کردیں کہ جو مریض بھی اسپتال سے ڈسچارج ہوتا ہے اس کی ڈسچارج سرٹیفکٹ میں صاف طور پر لکھ دیا جائے کہ وہ نگیٹیو تھی ۔ تاکہ مریض و ان کے ناطے رشتہ داروں کو پڑوسیوں سے جو فضیحت اٹھانی پڑے گی وہ ان سے نجات پاجائیں گے ۔کرونا وائرس کا اثر پوری ریاست میں پھیلتی جارہی ہے اور جو بھی مریض اس جان لیوا مرض سے صحت یاب ہوکر اپنے مکان لوٹ رہے ہیں ان کے ساتھ پڑوسیوں کا سلوک نہایت ہی بدتر ہوتا ہے اور یہ کہتے ہیں کہ اسپتال سے لکھوا کر لایئے کہ آپ کرونا نگیٹیو تھے ۔ ابھی حال ہی میں دمدم پارک میں ایسا ہی شرمناک واقعہ رونما ہوا تھا۔ اس کے بعد سے ہی سماجی بیداری کی باتوںکو دھیان میں رکھ کر حکومت نے ایسا فیصلہ لیا مریضوں کی سماجی و ذاتی تحفظ کے پیش نظر نبنّو نے اور بھی ہدایات جاری کئے ہیں بتایا گیا ہے کہ پاس پڑوس کے لوگوں کو اطمینان لانے کیلئے جو کشش ہورہی ہے اسی کے ساتھ مریضوں کی سو فیصد حفاظت بھی حکومت کے ذمہ ہے اور اس معاملے میں کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تاکہ مریض اپنے مکان میں بنا خوف کے داخل ہوسکے اور وہ اپنے گھر میں چین سے آرام کرسکے پڑوسیوں کے غصے سے وہ بچا رہے ۔ یاد رہے کہ دمدم پارک کے رہنے والے ایک شخص کو کرونا مرض لاحق ہوگیا ۔ صحت یابی کے بعد جب و ہ گھر لوٹا تو پڑوسیوں نے ان کے ایمبولنس کو پانچ گھنٹے تک روکے رکھا جس کی وجہ سے وہ پھر سے بیمار پڑ گئے ۔ پڑوسیوں کا یہ احتجاج تھا کہ اسپتال سے ڈسچارج سرٹیفکٹ پر ”نگیٹو “ لکھواکر لانا ہوگا تبھی مکان میں داخل ہونے دیا جائے گا ۔ ممتا بنرجی تک جب بات گئی تو انہوں نے اس معاملے میں اپنی ہدایت جاری کردی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.