Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا: 2976 نئے کیس ، صحت یابی کی شرح 83.53 فیصد

کولکاتا،2،ستمبر: بنگال کوویڈ 19 ہیلتھ بلیٹن کے مطابق مغربی بنگال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 2976 نئے واقعات کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 3297 مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھر چلے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی انفیکشن کی وجہ سے 56 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر کورونا انفیکشن کے 1لاکھ68ہزار697 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک 1لاکھ40ہزار973 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کل 3339 افراد انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں انفیکشن کی تعداد 24445 ہے ،صحت یابی کی شرح 81.42 فیصد ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 44،120 نمونہ ٹیسٹ ہیں۔ ریاست میں اب تک کل 19لاکھ75ہزار493 افراد کو اسکرین کیا جا چکا ہے۔ کولکاتہ میں 393 اور ہوڑہ میں 150 معاملات درج کیے گئے ہیں جبکہ کولکاتا میں 617 اور ہوڑہ میں 254 افراد صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں۔ اس انفیکشن کی وجہ سے کولکاتہ میں 17 اور ہوڑہ میں 11 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ کلکتہ میں 4449 اور ہوڑہ میں 1170 فعال کیس ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.