Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا امفان کے معاملے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے : لاکٹ چٹرجی

ہگلی5/جون ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی لوک سبھا کی ایم پی لاکٹ چٹرجی اور بارک پور کے ایم پی ارجن سنگھ کو تیلنی پاڑہ فرقہ وارانہ معاملے میں گھنٹوں تھانے میں زیرہ کی ۔ اس معاملے میں لاکٹ چٹرجی باہر نکلنے کے بعد بتائی کہ ہم دونوں کے ساتھ الگ الگ پوچھ کی گئی ہے ۔ مجھے تھانے میں گھنٹوں بیٹھا کر رکھا گیا اور تفتیش کے دوران الزام بتایا گیا کہ آپ تیلنی پاڑہ کی فضاء بگاڑنے اور فرقہ ماحول خراب کرنے اہم کردار ادا کی ہیں سوشل میڈیا پر بھڑکاؤں بیانات پوسٹ کی ہیں ۔ اس پر میں اپنے طور پر جواب دی ہوں اور جو سچائی تھی میں پولیس کو بتائی ہوں ۔ پولیس میری جواب سے مطمئین ہونے کے بعد مجھے چھوڑ دی ہے اور ابھی پتہ چلا ہےکہ CP چندن نگر مجھ سے ملنا چاہتے ہیں ۔ لاکٹ نے اس بات پر خود کی کامیابی اور جیت بتاتے ہوئے بولی ہےکہ میں اتنے دنوں سے سی پی سے ملنے کی بات کرتی آرہی ہوں مگر انہوں نے کبھی اجازت نہیں دیا اور آج انویسٹیگیشن کے بعد مجھ سے ملنے کے لئے فون کرکے بلائے ہیں میرے لئے کامیابی نہیں تو اور کیا ہے ۔ صحافیوں نے پوچھا کہ پہلے کیوں نہیں ملے ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سیاست کررہے تھے ۔ لیکن میں یہاں سیاست نہیں کررہی ہوں ۔ ایک ایم پی کی حیثیت سے ڈی ایم سی پی اور بھی کئی افسران سے ملنے انکے ساتھ کو آپریٹ کرنے کی بات کرتی رہی ہوں مگر مجھ سے وہ ملنا نہیں چاہتے تھے ۔ میں قانون کا احترام کرتی ہوں آج ان کو تفتیش کے دوران پتہ چل گیا کہ مجھ میں میرے من میں ایسی کوئی خامی نہیں ہے ۔ لیکن انہوں نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے بولی کے تیلنی پاڑہ معاملے میں معزوروں ٹیچرس اور بےقصور لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے ۔ اس معاملے میں پولیس سے بات کرنا چاہتی تھی مگر وہ کبھی اجازت نہیں دیئے ۔ لاکٹ نے ایک سوال پر وزیر اعلیٰ ممتابنرجی پر لفظی وار کرتے ہوئے بولی کے بنگال میں بدعنوانی کا ماحول ہے ۔ میں پارٹی کی تقریب چار دنوں سے یہاں کررہی ہوں مگر مجھے میرے کارکنان کو پریشان کیا جارہا ہے ۔ مجھے کہیں کسی علاقے میں جانے کی منظوری نہیں دی جارہی ہے ۔ بنگال حکومت کورونا اور امفان کے معاملے میں بلکل ناکام ہوچکی ہے ۔ پولیس میرے خلاف کہیں بھی کبھی بھی 144لگا دیتی ہے ۔ بی جے پی کارکنان پر ظلم ہورہا ہے ۔ بےقصوروں پر ظلم ہورہا ہے 2021میں عوام اسکا بدلہ لیگی اور ممتاکی وداعی ہوگی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.