Take a fresh look at your lifestyle.

کرونا علاج معالجے سے سپریم کورٹ غیر مطمئن اور حزب مخالف پارٹی بھی / عبدالمنان

کولکاتا۔ 13جون : کرونا علاج معالجہ کو لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کو سامنے رکھ کر مرکز ۔ ریاست کی حزب مخالف پارٹی کے لیڈر عبدالمنان نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی اس علاج معالجے میں غفلت برتی جس سے کورٹ مطمئن ہونے سے رہ گیا ۔ اتنے دنوں سے مخالف پارٹی جو الزام تراشیاں کررہی تھیں وہ اب حقائق سے پر دہ کھلا ملک کے بیشتر حصوں میں ریاستوں میں کوویڈ ۔ 19کے علاج و ہلاک ہونے والوں کی بڑھتی تعداد سے سپریم کورٹ نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ مغربی بنگال سمیت چار ریاستوں کے عدالت عظمیٰ کی نظروں میں یہ بدستور ہیں۔ جن میں دہلی کو زیادہ فضیحت اٹھانی پڑی ہے ۔ اب مغربی بنگال ، دہلی ، مہاراشٹر و تامل ناڈو حکومت کو سختی سے کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میںکوویڈ ۔19مریضوں کے علاج معالجے کی نوعیت ، انفرسٹرکچر کی حالت سے متعلق تمام تفصیلات و حلف نامہ سمیت جلد جمع کی جائے سپریم کورٹ کے اس ہدایت کے بعد عبدالمنان نے پریس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ کوویڈ۔ 19کے شروع ہوتے ہی مرکز و ریاست کو حد درجہ چوکنا رہنے کو کہا تھا اس نصیحت کے پیچھے ہم لوگوں کی کوئی ذاتی دلچسپی یا سیاست نہیں تھی بلکہ متحد ہوکر اس خطرناک مرض کا مقابلہ کرنے ک تلقین کی تھی ۔ مگر ہماری ہدایتوں کو ان سنی کردی گئی۔ ہائے افسوس ! کیونکہ ہم لوگ مخالف پارٹی سے تعلق رکھتے تھے اسی لئے ہم لوگوں کی نصیحت کو ہوا میں اڑا دیا گیا ۔ دوسری طرف مرکزی ی حکومت کبھی تالی تو کبھی تھالی کو پیٹنے کا حربہ سکھایا ، مہاماری میں آتش بازیوں کے ذریعہ جشن منایا گیا۔ مگر اس مہاماری کی روک تھام نہیں ہوپائی ۔ اب سپریم کورٹ نے آنکھوں میں انگلی گھسیڑ کر غصہ ظاہر کردیا ہے۔
ترمیم بجلی بل کو فوری مسترد کرنے کے لئے ممتا نے مودی سے درخواست کی
کولکاتا 13جون: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نرےندر مودی کو بجلی کارپورےشن کے اچانک آئین میں تبدیلی کے خلاف تحریری شکاےت کیں او درخواست کیں کہ فورا ً ہی اس بجلی بل کو مسترد کر دےا جائے ۔ اس درخواست میں وزیر اعلیٰ نے ےہ کہا کہ بجلی بل در اصل عوام کے خلاف ہے اور کسان پر بھی اس کازبردست اثر پڑے گا ۔ جو لوگ قصبے و دےہات میں رہتے ہیں ان صارفین کے لئے ےہ غےر انسانی فعل و عذاب سے کم نہیں ہو گا ۔ اسی جواز کے تحٹ آپ سے گذارش کی جاتی ہے کہ جلد از جلد اس بجلی ترمیمی بل کومنسوخ کےا جائے ۔ اگر ےہ بل کسی طرح بھی پاس ہو گےا تو واضح طور پر بل اپنا دباو¿ بھی بڑھا دے گا ۔ اب اس بل میںمرکزی حکومت کے تشکیل کر دہ ادارے کو ہی اختےا ر دےا گےا ہے تاکہ وہ اس میں قابل قدر ترمیم و تنسیخ اگر ےہ اس ادارے کے ہاتھ میں چلا گےا تو رےاست کے اختےارات سلب ہو جائیں گے ۔ مرکزی کمےٹی اس میںانصاف پسندی کا خےال نہیں رکھیں گے ۔ اس پر ممتا بنرجی کو بخوبی اندازہ ہے کہ اس بل کی مخالفت کر تے ہوئے ممتا بنرجی نے باےاں محاذ کے سوجن چکرورتی کو بھی خط لکھا ہے اور اس قوانین کی ترمیم کے خلاف پورے ملک میں بجلی ملازمین وانجینئروں کی14تنظیمیں ےوم سےاہ منائیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.