کولکاتا،18،ستمبر:کولکاتا پولس کی ایک ڈپٹی کمشنر کرونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولس ذرائع نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ کولکاتا پولس کے ساو¿تھ ایسٹ ڈویڑن کے ڈپٹی کمشنر دیباسمتا داس کو جمعرات کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی پی ایس آفیسر داس کو کچھ صحت کے تعلق سے تکلیف ہو رہی تھی اور اس کی وجہ سے وہ گذشتہ اتوار سے ہی چھٹی پر تھی۔اسی دوران کولکاتا پولس کمشنر انوج شرما بھی گذشتہ ہفتے سے ہی گھر سے الگ تھلگ ہیں۔ ان کی کرونا تحقیقاتی رپورٹ بھی مثبت آئی تھی۔ آپ کو بتادیں کہ مغربی بنگال میں متعدد آئی پی ایس افسران اور دیگر پولس اہلکار عالمی وبا کی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ معلومات کے مطابق ریاست میں تقریبا 3000 پولس اہلکار کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ریاست میں ابھی تک کرونا انفیکشن کے دو لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
Comments are closed.