Take a fresh look at your lifestyle.

ریاستی وزیر سپن داس کوروناسے متاثر

کولکاتا،/12اگست:بنگال کے جانوروں سے متعلق وسائل کی ترقی کے وزیر سپن دیو ناتھ کو کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ معلومات کے مطابق منگل کو دیو ناتھ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اس کے بعد انہیں کولکاتا کے بیلیاگھاٹا ID اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دیب ناتھ بنگال کے دوسرے وزیر ہیں جو کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔اس سے قبل ریاست کے فائر وزیر سجیت بوس انفیکشن میں تھے۔ تاہم وہ بہت پہلے ہی صحت مند ہوکر گھر واپس لوٹ گئے ہےں۔متعدد سیاسی جماعتوں کے قائدین بشمول ترنمول کے متعدد اراکین اسمبلی ، کو بھی کرونا وائرس نے اپنا نشانہ بنایا ہے۔ جون میں ترنمول کے ایم ایل اے تمونش گھوش کی کرونا کی وجہ سے موت ہوگئی۔ بہت سارے ترنمول کونسلر بھی کرونا سے متاثر ہوکر مارے جاچکے ہیں۔ یہاں کچھ دن پہلے سی پی آئی (ایم) کے سینئر رہنما اور سابق ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ شیامل چکرورتی کا کرونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ اہم بات یہ ہے کہ منگل کے روز بنگال میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اب تک 2149 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.