کولکاتا،22اکتوبر: کولکاتا پولیس نے کوویڈ 19- کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے اور گزشتہ 10 دنوں میں ماسک نہیں پہننے کے الزام میں میٹروپولیس کے مختلف علاقوں سے 3,000سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ کولکاتا پولیس کے ایک اعلی افسر نے یہ معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ کولکاتا پولیس نے شہر اور آس پاس کے علاقوں میں 11 سے 20 اکتوبر کے درمیان کم از کم 3,418افراد کو گرفتار کیا۔
عہدیدار نے کہا ، ”ہم اس وبا کے دوران ماسک پہننے کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ اس چیز کو انتہائی لاپرواہی اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اب درگا پوجا قریب ہے اور ڈاکٹروں نے احتیاط کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہم نے چوکسی بڑھا دی ہے اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے“۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.