کلکتہ 15اپریل، بر تلا تھانہ کا ایک کانسٹیبل ان دنوں کو رونا وائرس کا شکار ہیں۔ انہیں ایم آر بانگ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔کانسٹبل کا نام پرماتھ دتہ عمر58 سال بتایا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی خبر کے مطابق متاثر کانسٹیبل کچھ دنوں سے بیمار تھے اور انہیں گردے کی شکایت تھی۔ فی الحال وہ اپنی بیماری کی وجہ سے چھٹی پر تھے۔ تشخیص کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں۔ ان کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔فی الحال ان کا علاج بانگور اسپتال میں شروع کردیا گیا ہے۔ اس کانسٹیبل کے تمام گھر کے ممبران کو جو ان سے رابطے میں تھے ان سب کوبھی قرنطین میں بھیج دیا گیا ہے۔آج محکمہ صحت سے یہ خبر ملی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس کانسٹیبل کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ وہ کچھ دنوں سے بیمار چل رہے تھے اور انہیں گر د ے کی شکایت تھی۔ صحت محکمہ کے افسران اس کانسٹیبل کے گھر والوں سے بات چیت کرکے ان لوگوں سے پوچھ کر رہے ہیں جو اس بیماری کے دوران ان کے گھر آئے تھے۔ باقاعدہ ایک فہرست تیار کی جارہی ہے تاکہ ان لوگوں کو قرنطین کیا جاسکے۔واضح ہو کے کولکاتہ پولیس محکمہ کا یہ پہلا کیس ہے کہ کوئی کونسٹیبل کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
Comments are closed.