کولکاتا،6،اگست: بنگال کے کویڈ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی راکھ لواحقین شمشان گھاٹ سے لے جاسکتے ہےں۔کولکاتا میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے کہا کہ اس نے مختلف شمشان گھاٹوں میں احترام کے ساتھ کوویڈ 19 سے اپنی جان گنوا بیٹھے لوگوں کی راکھ رکھی ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین اسے کسی بھی وقت لے جاسکتے ہیں۔کے ایم سی بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر کے ممبر اتین گوش نے بتایا کہ قواعد کے مطابق کوویڈ۔19 میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے فیملی کے افراد آخری رسومات میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا وہ اس وقت راکھ جمع کرنے کے قابل نہیں ہیں۔گھوش نے کہاکہ افسران پنڈت کی موجودگی میں لاش کی تدفین کی تمام رسومات ادا کرتے ہیں۔راکھ کوحفاظت سے رکھا جاتا ہے۔اگلے دن مرنے والے کے لواحقین یہ لے سکتے ہیں۔وہ اسے14 دن بعد بھی لے سکتے ہیں۔
Comments are closed.