Take a fresh look at your lifestyle.

کرو نا سے یومیہ اموات میں کولکاتا، شمالی 24پرگنہ آگے پیچھے

0

کولکاتا۔17اکتوبر : تہوار کے اس موسم میں بنگال کے کئی اضلاع میں پھر سے کرونا کا عتاب زور پکڑ رہا ہے شمالی 24پرگنہ میں کرونا پھر سے پیر پھیلانے لگا ہے ۔ محض کولکاتا میں ایک دن میں 800افراد اس وبائی مرض کے شکار ہوئے اور اس اموات کی دوڑ میں اب شمالی 24پرگنہ بھی شامل ہے ۔ لگ بھگ 750افراد اب تک کرونا پازیٹو پائے گئے ہیں ۔ جمعہ کو ریاستی ہیلتھ بولیٹن کی تعداد کے مطابق اب یومیہ موت میں کولکاتا کو شمالی 24پرگنہ برابر ٹکر دے رہا ہے اس ضلع میں محض ایک دن میں 19افراد مارے گئے اور کولکاتا میں شرح اموات 13تک گیا ہے ۔ جبکہ دیگر اضلاع میں موت کی تعداد 10سے نیچے ہے۔ اس وقت کولکاتا میں کل اموات 1,956ہوئی ہے ۔ دونوں اضلاع میں کل اموات کی تعداد 3,298ہوئی ہے ۔ باقی 12اضلاع میں 2,633جاں بحق ہوئے ۔ نتیجہ کار بنگال میں کل اموات 5,931کی پہنچ چکی ہے اور شمالی 24پرگنہ میں 758، صرف کولکاتا میں متاثرین کی تعداد 68,247تک پہنچ چکی ہے ۔ شمالی 24پرگنہ میں متاثرین کی تعداد 63,150تک جاچکی ہے تو پھر شمالی 24پرگنہ پیچھے کیوں رہے ۔ اس ضلع میں 6865تازہ کیسیز ہیں جو متواتر بڑھتا جارہا ہے جس سے 82، 57افراد متاثر ہوئے ہیں اس کے برعکس کولکاتا میں شفا پانے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے لگ بھگ۔ 686لوگ شفایاب ہوئے ہیں ۔ سر دست کل 59ہزار 103افراد بچ چکے ہیں ۔ شمالی 24پرگنہ میں ایک دن میں 683لوگ شفایاب ہوئے ہیں کل 54ہزار 943لوگوں میں ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.