Take a fresh look at your lifestyle.

کرونا سے پولس انسپکٹر سنجے سنگھ بھی جاں بحق

کولکاتا28 اکتوبر: کرونا کی وجہ سے کولکاتا کے پولس انسپکٹر سنجے سنگھ بھی جان گنوابیٹھے۔ وہ کولکاتا آرمڈپولس کے تیسرے بٹالین کے فرض شناس تھے۔ بدھ کی صبح انہوں نے دم توڑ دیا ۔
لال بازار ذرائع سے یہ پتہ چلا کہ انسپکٹر سنجے سنگھ نڈرو بہادر انسان تھے انہوں نے سنگین ماحول میں رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی خوب سے خوب تر کی۔ وہ بھی کوویڈ-19 میں مبتلا ہوئے اوراسپتال میں علاج کے دوران ہی اپنی جان نثار کردی۔ پولس کے تمام اعلیٰ افسران ان کے جانے پر سوگوار ہیں اوران کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی ۔ کرونا وائرس نے لاتعداد پولس اہلکاروں کو نگل لیاہے ان میںمنوج کمارسنگھ ، سب انسپکٹر ہرادھن داس ، تشار کانتی کولے، وغیرہ نے کرونا سے لڑائی کرتے ہوئے مارے گئے۔سنجے سنگھ نڈر پولس آفیسر تھے کہ انہوں نے کوویڈ-19 کے دوران پوری جرا¿ت سے اپنی ڈیوٹی نبھائی ، آخر میںاس وبائی مرض کے شکار ہوکر انہوں نے زندگی کی قربانی دے دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.