Take a fresh look at your lifestyle.

بنگال میں کوویڈ-19 ویکسین کا پہلا ٹرائل دسمبر سے شروع ہوگا

0

کولکاتا،21نومبر: مغربی بنگال میں پہلی بار کوویڈ-19 کا کلینیکل ٹسٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے پہلے فیز III کا کلینکل ترائل مقامی کوویڈ ویکسین کا یہ ٹسٹ کیا جائے گا نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے کلیئر اور انٹریک ڈیزیز(NICED) کو لکاتا میں اس میڈیکل ادارے کے ڈاوئرکٹر شانتا دتہ نے کہا کہ کہ کو ویکسین کا ترائل جلد کرنے کی اجازت ہمیں موصول ہو گئی ہے اگر یہ جانچ کامیاب رہی تو ہم فیزIII کاٹسٹ دسمبر میں کرسکتے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ٹرائل کا طریقہ کار میں کل ایک ہزار والنٹیرس شامل ہوں گے۔ جب کہ آدھے والنٹیرس کو یہ ویکسین دیا جائے گا جب کہ دوسروں کو پلس جو دیا جائے گا ڈاکٹر دتہ نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جن کو ویکسین دیا جائے گا ان والنٹیرس کو ہر وقت نگہداشت میں رکھا جائے گا اور فون کے ذریعہ انہیں گھر سے ملاقات کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
ڈاکٹر موصوف نے بتایا کہ جن کو نگہداشت میں رکھا جائے گا انہیں اپنا پتہ بدلنے نہیں دیا جائے گا کیونکہ کسی بھی وقت وہ اگر دور جگہ پر منتقل ہوگئے تو ایسے میں ان سے رابطہ کرنا لگ بھگ مشکل ہوجائے گا۔ ان والنٹیئرس کا انتخاب مکمل ہو چکا ہے اور بھی زیادہ لوگ اس کے لئے متمنی ہیں ایسے میں ہم لوگ ان ہی میں سے والنٹیر کا پھر سے انتخاب کریں گے۔ ایک سینئر ہیلتھ ڈپارٹ کے آفیشیل نے یہ کہا کہ اس وقت ہماری نگاہ صرف اور صرف بچاو¿ کا ہے ہمارا مقصد مقابلہ بازی کا نہیں ہے۔ گرچہ کئی ڈاکٹر اپنے تحقیق میں بھی اس وبائی مرض سے نجات پانے والے ویکسین پر کام کررہے ہیں۔ یہ ٹھیک بھی ہے کسی بھی صورت سے اس جان لیوا بیماری سے سبھوں کو نجات ملے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.