مالدہ ،25،اپریل: مالدہ ضلع کے کورنٹائن مرکز سے رہا ہوئے لوگوں نے خراب کھانا دینے کے الزام پرشدیداحتجاج کیا۔ جمعہ کی رات مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور پولس اسٹیشن کے آئی ٹی آئی کالج میں کورنٹائن مرکز میں لوگوں نے نا قابل استعمال غذاکے خلاف شدید احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ یہاں رہائش پذیر دوسری ریاست سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور پر حملہ کرنے کےلئے مرکز میں تعینات ایک کارکن کی بابت بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔کارکن پر حملے کے بعد وہاں رہنے والے مزدوروں نے مظاہرہ کرنا شروع کردیا۔ پولس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال پر قابو پالیا۔سنیچر کے روز بھی قرنطین سینٹر میں مقیم کارکنوں نے بھی اس واقعے کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا یقین دلایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی قرنطین سینٹر میں پولس اور شہری رضاکاروں کی تعیناتی پر بھی بات ہوئی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کےلئے پورے ملک میں لاک ڈاو¿ن جاری ہے۔لاک ڈاون کے اچانک اعلان نے دوسری ریاستوں کے مزدوروں کو وطن واپس جانے سے روک دیا گیا اور محکمہ صحت کے مطابق ان سبھی کو 14 دن کےلئے آئی ٹی آئی سنٹر کے کوارینٹائن ہوم میں رکھا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مرکز میں کارکنوں کو اچھا کھانا مہیا نہیں کیا جارہا ہے۔ کارکنوں نے بتایا کہ انہیں خراب اور سڑا ہواکھانا دیا جاتا ہے۔انہوں نے جمعہ کی رات اس کے خلاف احتجاج کیا۔ ان لوگوں نے بتایا کہ انہیں دوپہر کے وقت کھانا انہیں رات کے وقت دیا جارہا ہے۔ اور اسکی مخالفت کرنے پر ورکر کو زدوکوب کیا گیا۔واضح ہو کہ جمعہ کی رات دیئے گئے خراب کھانے کی مخالفت کر رہے تھے۔ اسی دوران یہاں تعینات ملازم نے اس کی پٹائی کی۔ انہوں نے کہا کہ کورنٹائن سینٹر میں 50 کے قریب افراد موجود ہیں۔ معاشرتی فاصلے کےلئے کوئی خاص انتظام نہیں ہے۔ سینٹر لوگوں سے بھرا ہوا ہے۔ ہریش چندر پور نمبر ایک کے بلاک ذرائع کے مطابق ، آئی ٹی آئی کالج کو دو ہفتے قبل مرکز بنایا گیا تھا۔فی الحال انتظامیہ کی طرف سے بہار سمیت مالدہ کے علاقے ہریش چندر پور سے 50 کے قریب کارکن وہاں موجود ہیں۔ اس سلسلے میں ہریش چندر پور ایک نمبر بلاک کے بی ڈی او ، انروان باسو نے بتایا کہ انہیں قرنطین سینٹر میں گڑبڑی کی اطلاع ملی ہے۔رات کو کھانے کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عام طور پر پلاسٹک کے پیکٹوں میں پیک کھانے سے تھوڑا بو آنے لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب سنیچر سے کاغذ کے پیکٹ میں کھانا دیا جائے گا۔اسی کے ساتھ ہی انہوں نے مزدور کے ساتھ حملہ کے واقعے کی تحقیقات کی بھی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.