Take a fresh look at your lifestyle.

بنگال میں کرونا کی دہشت برقرار مرکزی فہرست میں ریاست کے 10ضلع ریڈ زون میں شامل

کولکاتا 2مئی: بنگال میں کرونا کی دہشت کم نہیں ہو رہی ہے۔ جمعرات تک ریاست میں کرونا متاثرین کی تعداد 572تھی ۔بنگال میں کرونا سے 30لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نبننو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران چیف سکریٹری راجیو سنہا نے بتایا کہ ڈیتھ اڈٹ کمیٹی 105 لوگوں کی موت کی وجہ جانچ کر رہی ہے۔ ان میں سے 30لوگوں کی موت کرونا سے ہوئی ہے۔ 72لوگوں کی موت کی وجہ دوسری ہے۔ کمیٹی ڈیتھ سرٹیفیکٹ اڈٹ نہیں کر رہی ہے۔ صرف ڈیتھ کیس اڈٹ کر رہی ہے۔کرونا کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد وزارت صحت نے ریڈ زون،اورینج زون اور ریڈ زون کی فہرست جاری کی ہے۔مرکزی فہرست میں ریاست کے 10ضلع ریڈ زون میں شامل ہے۔5ضلعوں کو اورینج زون میں شامل کیا گیا ہے۔جبکہ بقیہ 8 ضلعوں میں کورونا کا کوئی کیس نہ ہونے کی وجہ گرین زون میں رکھا گیا ہے۔مرکزی فہرست کے ریڈ زون ضلعوں میںکولکاتا,ہوڑہ,شمالی 24پرگنہ,جنوبی 24پرگنہ,مشرقی مدناپور,مغربی مدنا پور,دارجلنگ,جلپائی گوڑی,کالمپونگ,مالدہ شامل ہے۔۔5اورینج زون ضلعوں میں ہگلی ,مغربی بدوان,مشرقی بردوان,ندیا اور مرشد آباد شامل ہے۔8ضلع گرین زون میں ہیں۔ ان میں شمالی دیناج پور,جنوبی دیناج پور, بانکوڑہ, بیر بھوم, پرولیا, جھاڑ گرام , کوچ بہار ,علی پور دوار شامل ہیں۔ مرکزی فہرست سامنے آتے ہی ریاستی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ بنگال میں ریڈ زون 10نہیں بلکہ4ہے۔ریاست کے ہیلتھ سکریٹری نے اس معاملے میں مرکز کو خط بھی لکھا ہے۔ اس خط میں مرکزی فہرست کو خامیوں سے پر بتایا گیا ہے۔ دوسری طرف 24گھنٹے کے اندر ملک بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ 24گھنٹے کے اندر ہندستان میں کرونا سے 2ہزار293لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کی اطلاع کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے 37ہزار336پازیٹیو کیس ہیں اورکرونا سے مرنے والوں کی تعداد1,218 ہو گئی ہے۔ کرونا سے مقابلہ کے لئے وزارت داخلہ نے ملک بھر میں لاک ڈاﺅن میں توسیع کر دی ہے۔ 3مئی کے بعد مزید دو ہفتہ تک لاک ڈاﺅن میں توسیع کی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.