کولکاتا 30جولائی : بنےا پوکھر کے کرنٹو فر روڈ میں اےک معمر کی موت پر مقامی لوگوں نے انہیںگھر سے باہر نکلنے نہ دےا اور کہا کہ اس کی موت کورونا سے ہوئی ہے ۔ اس کی وجہ سے ےہ مرض پورے علاقے میں پھےل سکتا ہے ۔ مگر ان کے گھر والوں نے صاف بتا دےا کہ ڈےتھ سرٹیفیکےٹ میں کورونا کا کوئی ذکر نہیں ہے بلکہ ےہ فطری موت ہے ۔ اس کے باجود بھی لوگ وہاں احتجاج کرتے رہے ۔ لوگوں نے کہا کہ لاش کو رات کے وقت چپکے سے شمشان لے جا ےا جارہا تھا جس پر سبھی لوگ مشتعل ہو گئے ۔ مرنے والے کے گھر والوں نے بتاےا کہ ابھی جو حالات ہیںاس پر کوئی بھی کان نہیں دھرے گا ۔ بے وجہ ےہاں کے لوگ مداخلت کر رہے ہیں جب کہ کورونا کاکوئی بھی علامت نہیں ہے ۔ آخر کار 20گھنٹے بعد ےہ معاملہ ٹلا
Comments are closed.