Take a fresh look at your lifestyle.

حکومت کاہر وارڈ اور تھانہ علاقہ میں “سیف ہوم “تیار کرنے کا فیصلہ

کولکاتا،/8اگست: کورونا کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے شہر کے ہر وارڈ اور ہر تھانہ کے تحت علاقوں میں “سیف ہوم” تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ نبانہ میں اس سلسلے میں ریاستی کابینہ کی ایک اہم میٹنگ بھی ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کورونا سے بچاو کے لئے لوگوں کو سیف ہوم میں رکھا جائے گا۔ اس لئے ہر وارڈ میں واقع ہوٹل، تقریباتی ہال اور اسٹیڈیم کو ریاستی حکومت نے استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا۔ 100سے 200بیڈ کی صلاحیت والا “سیف ہوم “ ریاست کے عوام کے لئےاس مہاماری کے دور میں بہت فائدہ پہنچائے گا کیونکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے شہر کی اسپتالوں میں بیڈ کم پڑنے لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ریاستی حکومت نے کولکاتا کارپوریشن اور کولکاتا پولس کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ جلدسے جلد اپنے اپنے حدور کے تحت آنے والے تقریب گاہ، ہوٹل اور اسٹیڈیم کی شناخت کریں اور حکومت دے رجوع کریں تاکہ “سیف ہوم” کی تعمیراتی کام جلد سے جلد ہوسکے۔ خیال رہے کہ شہریوں کو اور ریاست کے دیگر اضلاع کے کورونا متاثرین کو سیف ہوم میں رکھ کر ریاستی حکومت علاج کی سہولیات فراہم کرے گی اور اسپتالوں کو دوسری ذمہ داریوں کے لئے بھی آزاد کیا جائے گا تاکہ اسپتالوں میں لوگوں کودیگر مرض کی سہولت حاصل کرسکیں۔ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں کولکاتا پولس اور کولکاتا کارپوریشن کوہر طرح کی ضروری اختیارات بھی دے رکھی ہے۔تاکہ سیف ہوم کے قیام میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ اس کام میں وارڈ کوآرڈینیٹر اور تھانہ کے آفیسر انچارج کا تعاون بیحد ضروری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.