Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا:ریاستی پولس ڈی جی کی اعلیٰ حکام سے میٹنگ

0

سلی گوڑی،06،جون :سنیچر کے روز شمالی بنگال کے دورے کے دوران ریاستی پولس کے ڈی جی وریندر کمار نے سلی گوڑی گیسٹ ہاو¿س میں سلی گوڑی پولیس کمشنر کے عہدیداروں کے ساتھ کورونا کی روک تھام سے متعلق پولس کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں ایک میٹنگ کی۔ اجلاس میں پولس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی اور کورونا سے نمٹنے کے مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نے کہا کہ وہ شمالی بنگال کے مختلف اضلاع کی پولس کی جانب سے کورونا کے بارے میں کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا ہمارے لئے ایک نیا چیلنج بن کر آیا ہے۔ اس کا مقابلہ مل کر کرنا ہے۔ دورہ بنگال کے دوران پولس افسر نے کورونا کے حوالے سے مختلف اضلاع کی پولیس سے ایک میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ پولس اچھا کام کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کے بارے میں ڈسٹرکٹ پولس ، پولس کمشنریٹ ، آرم پولس سے بات چیت کی ہے۔ سب اچھی طرح سے کام کر رہے ہیں۔ ڈی جی نے بتایا کہ یہ ان کا معمول کا دورہ ہے۔لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے زیر التوا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.