Take a fresh look at your lifestyle.

اولمپیئن سیّد شاہد حکیم نے کورونا وائرس کو شکست دیدی حکومت اور فٹبال فیڈریشن کے ناروا سلو ک کی شکایت

حیدر آباد۔ 29جولائی : سیّد شاہدحکیم سابق اولمپیئن فٹبالر اور دھیان چند ایوارڈ یافتہ جو ابھی پچھلے ماہ کوویڈ۔19سے متاثر ہوئے تھے وہ اب مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں اور انہوںنے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے ۔ ہندستانی فٹبال کے مسیحا سید الرحیم کے صاحبزادے ایس ایس حکیم اس وقت 81سال کے ہیں، پچھلے ماہ انہوں نے کرنا ٹک کا دورہ کیا تھا جہاں وہ کرونا وائرس کے شکار ہوگئے تھے ۔ 13جون کو پتا چلا تھا کہ وہ کوویڈ ۔19کے شکار ہوچکے ہیں انہوںنے اس کے بعد حیدرآباد کے ہوٹل میں دو ہفتے قرنطین میں گزارے جب ملٹری اسپتال میں انہیں بیڈ نہیں مل سکا تھا ۔ حکیم جنہوں نے 1960اولمپکس میں انڈین ٹیم کی نمائندگی کی تھی کہا کہ وہ منگل کی رات کو قرنٹین سے گھر واپس ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 21دن مجھے سخت حفاظتی اقدامات میں گزارنے ہوں گے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی طرف سے مجھے کوئی بھی مدد پہنچانے کی پیشکش نہیں کی گئی ۔ اور نہ ہی ملک کی فٹبال کی فیڈریشن نے فہرست معلوم کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.