Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا کے خلاف جنگ میں مرکزبری طرح ناکام : کلیان بنرجی

 

ہگلی 18/مئی ( عوامی نیوز بیورو ) کورونا وائرس بیماری کے علاوہ لڑائی کا بہانہ بھی بن چکاہے۔ گزشتہ دوماہ سے مرکزی و ریاستی حکومت کے درمیان کورونا مریضوں کے اعداد و شمار چھپانے اور مالی امداد کے علاوہ طبی امداد کو لیکر الزام لگتے رہے ہیں۔ وہیں ہگلی ضلع کے شری رامپور لوک سبھا حلقہ سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے اتوار کی رات ٹویٹر کے ذریعہ ایک بار پھر مرکزی حکومت اور وزیر اعظم پر حملہ کیا ۔ کلیان بنرجی نے ٹویٹ کیا ہے کہ مرکزی حکومت کورونا کے خلاف جنگ میں ناکام ہوچکی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں رکن پارلیمنٹ نے سوال کیا ہے کہ مرکزی حکومت نے لاک ڈاو¿ن کے چوتھے مرحلے میں نائٹ کرفیو کیوں پیش کیا ہے؟ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مرکزی حکومت پورے ملک میں کورونا کے خلاف جنگ میں ناکام ہوچکی ہے۔ کلیان بنرجی نے اتوار کی رات کی گئی ایک اور ٹویٹ کے ذریعے مرکزی حکومت پر کورونا کے اعداد و شمار چھپانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ کلیان نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے نائٹ کرفیو کے نفاذ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ مرکزی حکومت کے جاری کردہ کورونا اعداد و شمار درست نہیں ہیں۔ مرکزی حکومت صحیح اعداد و شمار چھپا رہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مغربی بنگال حکومت پر بی جے پی کی طرف سے کورونا کے اعداد و شمار چھپانے کا الزام لگاتار لگتا رہاہے ۔ اب ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کورونا کے اعداد و شمار چھپا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.