کولکاتا11مئی:کورونا سے مقابلہ کے لئے پہلے سے بھی زیادہ سرگرم ہوگیا کولکاتا کارپوریشن۔ آج اس مقصد کے تحت کارپوریشن صدر دفتر میں ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کی دوسری میٹنگ منعقد کی گئی جس میں بورڈ کے ممبران سمیت تمام بورو کے چیئرمین و چئیرپرسن بھی موجود تھے۔ تمام ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر فرہاد حکیم نے کہا کہ کورونا جیسی مہلک وبا ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے لہٰذا اس سے عوام کو محفوظ رکھنا ہمارا پہلا کام ہوگا۔ انہوں نے تمام بورو کے چئیرپرسن کو یہ ہدایت دی کہ اپنے اپنے وارڈ پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ کولکاتا ریڈ زون میں شامل ہے اور یہ ہمارے لئے باعث فکر ہے لہٰذا ہم سب کو اپنے وارڈ کے تحت بستی علاقوں میں گھوم گھوم کر سروے کرنا ہوگا اور یہ پتہ لگانا ہوگا کہ کتنے لوگ ویکٹر بورن ڈیزیز سے متاثر ہیں جیسے ذات، سردی، کھانسی، سانس کی بیماری وغیرہ میں ملوث ہیں۔ ان کی شناخت کر کے ہمیں رپورٹ تیار کرنی ہوگی اور اسے بورو کے حوالے کرنا ہوگا۔ بورو دفاتر ان سب رپورٹ کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو سونپیں گے اس کے بعد ان تمام رپورٹ کو ریاستی محکمہ صحت کوارسال کیا جائے گا۔انہوں نے اس کام کو سنجیدگی سے اور وقت مقررہ پر کرنے کی تاکید کی ہے۔
Comments are closed.