Take a fresh look at your lifestyle.

کروناوائرس سے نجات دہندہ ٹیکہ کی فہرست سازی کاکام شروع

کولکاتا29 اکتوبر:محکمہ صحت نے یہ بیان دیا کہ پہلی بارکرونا کاویکسین کسے دیاگیا اس کی فہرست حکومت مغربی بنگال نومبر کومرکزکے حوالے کردے گا۔
یاد رہے کہ کرونا کاٹیکہ اس وقت بازار میں عدم دستیاب ہے لیکن اب اس دوران ٹیکہ کی تقسیم کاکام کاج شروع ہوچکا ہے۔ تمام ریاستوں کو فہرست بنانے کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع سے یہ بھی انکشاف کیاگیا ہے کہ ریاستی حکومت پہلی بار میںمستقل ومعاہدے کے تحت کارکنوں کو جن میںصفائی کرنے والے وجھاڑپونچھ کرنے والے ملازمین کوٹیکہ دیاجائے گا۔ اس تجویز کو قابل قبول مانتے ہوئے نیشنل ہیلتھ مشنری کے اعلیٰ حکاموں نے بھی تائید کی۔اوراسی کے ساتھ ہی تیزی سے ناموں کی فہرست تیارکرنے کی بھی ہدایت نوڈل آفیسر سمتراموہن نے دے دی ہے۔ کہاگیا ہے کہ ڈاکٹر، نرس کے ساتھ ساتھ جو بھی صاف صفائی کرنے والے کارکن ہیں اورجوموربیڈ مرض میں مبتلا ہیں ان کوفہرست میں پہلی جگہ دی جائے۔ ان کے علاوہ حساس کیس، ذیابیطس ، فشار خون ، گردے کے مرض میںمبتلا زیادہ سے زیادہ مریضوں کو اس فہرست میں شامل کیاجائے اور60 برس سے متجاوز لوگوں کو دوسری فہرست میں رکھنے کی کوشش کی جائے۔ یادرہے کہ اس وقت پورے ہندوستان کے ساتھ تحقیق گاہ میں کرونا کوختم کرنے کے لئے ٹیکہ بنایاجارہاہے اوریہ کام اب آخری مرحلے میں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.