Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا کو لیکر ڈی جی پولس اور بی ایس ایف افسران کی میٹنگ

کالیا گنج 21 اپریل: کالیا گنج ریاستی ڈائریکٹر جنرل پولس بریندر اور سرجیت کار پرکائست نے اتر دیناج پور ضلع میں کالیا گنج بلاک کی ہند بنگلہ دیش سرحد پر کرونا مسلئے پر بی ایس ایف کی تیاری کا جائزہ لیا۔انہوں نے آج ہند، بنگلہ دیش بارڈر پر رادھیکا نگر میں بی ایس ایف افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا۔ڈائریکٹر جنرل پولس رائے گنج کے ایس پی سومنت کمار کے ساتھ رادھیکا پور بی ایس ایف کیمپ پہنچے۔ وہاں انہوں نے بی ایس ایف کی 180 نمبر بٹالین کے کمانڈنٹ انکور دحیہ کے ساتھ کورونا سے نمٹنے کےلئے سرحدی علاقے میں کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں پولس کے ڈائریکٹر جنرل نے بی ایس ایف کو ہدایت کی کہ وہ اس حقیقت پر سخت نگرانی کریں کہ کوئی بنگلہ دیشی شہری سرحد سے غیر قانونی طور پر ہندستان میں داخل نہیں ہونے پائے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سرحد پر خاردار تاروں کے دوسری طرف کھیتوں کی فصل کاٹنے جانے والے کسانوں پر کڑی نگاہ رکھی جانے کی ہدایت بھی دی۔انہوں نے کہا کہ ایس پی اور ڈی ایم ہندستانی کسانوں کو سرحد پر فصلوں کی کٹائی کی اجازت دینے کا فیصلہ کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل پولس نے بتایا کہ اس وقت پورا ملک کورونا نامی ایک وبا کا شکار ہے۔ ایسی صورتحال میں سب کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کی سخت نگرانی کی جانی چاہئے۔ دوسری طرف ضلع کے لوگوں سے اپیل کیا کہ پورے ملک میں لاک ڈاو¿ن جاری ہے۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ کورونا کے بڑھتے ہوئے اثر کو کم کرنے کے لئے لاک ڈاو¿ن کی پوری پیروی کریں اور اس دوران گھر کے اندر ہی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف ہو تو پولس انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ وہ ان کی مدد کےلئے ہمیشہ تیار ہیں۔نیز ریاستی حکومت بحران کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.