مالدہ18 اپریل: مالدہ ضلع میں 14 دنوں تک قرنطین میں رکھنے کے بعد سنیچرکے روز 19 مزدوروں کو مکمل صحت یابی کے بعد اولڈ مالدہ بلاک انتظامیہ نے ان کے گھر واپس بھیج دیا ۔ واضح ہو کہ یہ سب دوسری ریاستوں اور دیگر اضلاع سے یہاں آئے ہوئے تھے۔ لاک ڈاو¿ن کے اعلان کے بعد ان تما م کو پرانے مالدہ کے ساہاپور ہائی اسکول کے کورنٹائن مرکز میں رکھا گیا تھا۔آج صبح سرکاری بس میں موجود تمام کارکنوں کو پولس اور انتظامیہ کی نگرانی میں گھر بھیجا گیا۔ دوسری طرف قرنطین سینٹر سے رہا ایک کارکن نے بتایا کہ وہ 14 دن یہاں ٹھہرے ہیں۔ اسے کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ہیلتھ ورکرز سے لے کر انتظامی افسران اور سیلف ہیلپ آرگنائزیشن کے ممبران نے ان کا پورا خیال رکھا۔ اس موقع پر مالدہ پولس اسٹیشن کے آئی سی شانتی ناتھ پانجا اولڈ مالدہ بلاک کے عرفان حبیب کورنٹائن سنٹر کے نگراں سوشانت کنڈو سمیت انتظامیہ کے اعلی عہدیدار موجود تھے۔ اسی دوران عرفان حبیب نے بتایا کہ کورنٹائن مرکز میں رہنے والے 19 کارکنوں کو ہفتہ کے روز صحت مند حالت میں انکے گھروں میں واپس بھیج دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان تمام کارکنوں کوہیلتھ سرٹیفیکیٹ دینے کے بعد انہیں یہاں سے بھیجا گیا ۔
Comments are closed.