Take a fresh look at your lifestyle.

کارپوریشن کا بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ بند محکمہ کے بیشتر ملازمین کورونا مثبت

کولکاتا،27جولائی: کورونا کا جال ہر روز وسیع تر ہوتا جارہا ہے۔ کلکتہ پولس کے ہر تھانہ میں یہ اپنا شکار کر رہا ہے اب کولکاتا کارپوریشن میں بھی اس نے حملہ کر دیا۔کولکاتا کارپوریشن کے محکمہ بلڈنگ کی بیشتر ملازمین کی کورونا رپورٹ پوزیٹیو آنے کی وجہ سے کارپوریشن نے پوری ڈیپارٹمینٹ کو ہی بند کر دیا۔لہٰذا اس دوران کارپوریشن صدر دفتر کے بیشتر ڈیپارٹمینٹ کو جراثیم کش دوائیوں سے سینیٹائز کیا جا ئے گا۔ اس کے علاوہ جب تک ملازمین صحتیاب نہیں ہوجاتے تب تک محکمہ کو بند رکھا جا ئے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.