Take a fresh look at your lifestyle.

درگاپوجا سے قبل شہر کے تمام علاقوں سے کیبل کے تار ہٹا لئے جائیں گے: کارپوریشن

کولکاتا 5اکتوبر: امفان طوفان کے دوران بڑے بڑے درخت اور پکے مکانات جب نہیں بچ سکے تو پھر کیبل کے تاروں کو کیسے پناہ مل سکتا تھا۔ شہر کے سڑکوں اور گلی محلوں میں ہر جگہ امفان طوفان کی وجہ سے کیبل کے تار ٹوٹ کر بکھرے پڑے ہیں اور ان سب کو ہٹانے کی ذمہ داری بھی کولکاتا کارپوریشن کی ہے۔ لہذا کولکاتا کارپوریشن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہا کہ درگا پوجا سے قبل ہی شہر کے تمام علاقوں اور سڑکوں سے کیبل کی تار ہٹا لئے جائیں گے۔پہلے لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے مزدوروں کی فراوانی اور دیگر ضروری کام میں دشواری در پیش تھی مگر اب حالات میں بہتری آرہی ہے لہذا شہر کی سڑکوں، گلی اور محلوں سے کیبل کے ٹوٹے ہوئے اور بکھرے پڑے تار کو جلد سے جلد ہٹا لیا جائے گا۔ ویسے اس کام کی ابتدا بھی ہوچکی ہے۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.