کولکاتا14اکتوبر: درگا پوجا کے پیش نظر کولکاتا کارپوریشن کی بیشتر پروجیکٹ کی تکمیل میں تیز رفتاری پر عمل کیا جارہا ہے۔ سڑکوں کی مرمت اور تعمیراتی کام تیز رفتاری سے ہورہی ہے۔،پوجا کے دوران لوگوں کو چلنے میں دشواری نہ ہو اسی لئے سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ پارکوں کی حسن کاری کا کام بھی تیز رفتار سے کارپوریشن کے محکمہ پارکس اینڈ اسکوائر کے اہلکار انجام دے رہے ہیں۔ فٹ پاتھ کے رنگ و روغن کا کام بھی اپنی رفتار میں چل رہا ہے۔ نکاسی کا کام بھی تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ صرف ہیلتھ ڈیپارٹمینٹ کا کام سست رفتاری سے جاری ہے۔ سڑکوں سے کیبل اور الیکٹرک کے تار کو بھی ہٹا نے کا کام مکمل کر لی گئی ہے۔ اس طرح سے کل ملاکر اگر دیکھا جائے تو درگاپوجا کے پیش نظر کولکاتا کارپوریشن کی تحت ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیز رفتاری لائی گئی ہے جو کہ عوام کے حق میں بہتر ہے۔
Comments are closed.