Take a fresh look at your lifestyle.

ممنوعہ کف سیرپ اور نشہ آور گولیوں کےساتھ 3 گرفتار

سلی گوڑی،یکم جون :سلی گوڑی میٹرو پولیٹن پولیس کے ماتحت بھکتی نگر پولس اسٹیشن کی پولس نے انٹلیجنس کی بنیاد پر گذشتہ رات تین افراد کو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا۔ پولس نے بتایا کہ ملزمان کے نام ویویک چھتری ، نریندر گورنگ اور پپو گھوش ہیں۔ ان میں وویک چھتری اور نریندر گورنگ ڈام ڈیم کے رہائشی ہیں اور پپو گھوش سلی گوڑی کے سرت چندر پلی کا رہنے والاہے۔پولس ذرائع کے مطابق اتوار کے روز خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک خصوصی کارروائی کی گئی اور بڑی تعداد میں ممنوعہ کف سیرپ اور نشہ آور گولیاں برآمد کیں۔ ملزمین کو سوموار کے روز جلپائی گوڑی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.