Take a fresh look at your lifestyle.

ڈاکٹر17000 کوویڈ ۔19مریضوں کا معائنہ کریں گے

کولکاتا۔ 30اکتوبر ۔ مغربی بنگال حکومت نے 17000ڈاکٹروں کو یہ ذمہ داری سونپی کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا گھر میں محصور لوگوں کی اچھی طرح مشاہد ہ کریں کیونکہ رپورٹ یہ آئی ہے کہ متاثرین اپنی بیماری سے غفلت برت رہے ہیں اور جب مرض زیادہ بڑھ رہا ہے تو وہ طبی امداد کیلئے بے چین ہوجارہے ہیں ۔ اس وقت لگ بھگ ۔37,613 کوویڈ۔19کے مریض آیشولیشن میں پڑے ہوئے ہیں اب ٹیلی کالر بحال میڈیکل افسران ان کی اچھی طرح معائنہ کریں گے ۔ حالانکہ نئے ایسے مریض بھی ہیں جو گھروں میں محصور ہیں اس مرض میں مبتلا ہوکر مگر جب ان کی حالت آگے جاکر حساس ہورہی ہے تو وہ بے چین ہو اٹھ رہے ہیں اور معمولی دوائیاں کھاکر بچنے کی کوشش کررہے ہیںمگر ہوتا الٹا ہے ۔ وہ بجائے بچنے کے مارے جارہے ہیں اب ہیلتھ ڈپارٹمنٹ والے اس معاملے میں چوکس ہوگئے ہیں اور کولکاتا ۔ ہوڑہ ، ہگلی ، شمالی و جنوبی 24پرگنہ کے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے بحال شدہ ڈاکٹروں کو تربیت بھی دے رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.