کورونا علاج معالجے کی جانچ کےلئے تین رکنی مرکزی وفد شری رامپور سرم جیوی اسپتال پہونچی ، طریقہ علاج سے اطمینانی ظاہر کیا ۔
ہگلی 11/جون ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی ضلع کے شری رامپور میں واقع سرم جیوی اسپتال میں کورونا کے علاج معالجے کی جانچ کےلئے سینٹرل مانیٹرنگ ٹیم کی تین رکنی وفد یہاں پہونچی ۔ تین رکنی وفد میں پیوش گوئل ڈاکٹر ستئے جیت سین اور جولی سنگھ شامل تھے ۔ ان تینوں نے اسپتال کی مجموعی حالت کی جانچ کے علاوہ ابھی تک اسپتال میں کتنے مریضوں کا علاج ہواہے ۔ ساتھ ہی یہاں سرکاری قواعد و ضوابط کا صحیح طور پر عمل کیا جارہا ہے یا نہیں ؟ ساتھ ہی اسپتال کی تمام وارڈوں کا جائزہ لیا چاروں طرف گھوم کر معائینہ کیا ۔ کافی دیر تک ڈاکٹروں سے بھی باتیں کی ۔ مرکزی وفد کے ساتھ ہگلی کے ڈی ایم رتناکر راؤ اور شری رامپور کے ایس ڈی او بھی انکی رہنمائی کررہے تھے ۔ اس معاملے میں سرم جیوی اسپتال کے نائب سیکریٹری گوتم سرکار نے بتایا کہ وہ ہماری کارکردگی اطمینانی ظاہر کئے اور کہا کہ یہ لڑائی لمبی ہے ۔ کافی دنوں تک لڑنی ہوگی ۔ جس کے لئے آپ سبھوں کو تیار رہنا ہوگا ۔ ان لوگوں نے مرکزی گائیڈ لائن کے متعلق بھی جانکاری حاصل کی اور اطمینانی ظاہر کیا ۔ ٹریٹمنٹ پروٹوکال کا بھی جائزہ لیا ۔ اسپتال میں کتنے بیڈ ہیں ؟ کون کون سے ایکویپمینٹ ہیں اسکے متعلق جانکاری حاصل کیا ۔ گوتم سرکار نے ان کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ابھی تک سو سے زائد مریض ٹھیک ہوکر گھر لوٹ گئے ہیں ۔ ابھی کورونا مثبت کے کل 38 مریض زیرِ علاج ہیں ۔ انہوں نے اور بتایا کہ روز اول سے ہی ضلع صدر اور محکمہ اسپتال کے ساتھ اس اسپتال میں بھی کورونا کا علاج جاری ہے ۔ اس دوران مرکزی ٹیم نے ڈاکٹروں کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کیا ۔ حالانکہ کہ اسپتال سے واپس نکلنے کے بعد صحافیوں نے مرکزی ٹیم سے بات کرنے کی کوشش کی مگر وہ لوگ صحافیوں کو دیکھتے ہی گاڑی میں بیٹھ کر چلتے بنے ۔
Comments are closed.