Take a fresh look at your lifestyle.

کوویڈ ۔ 19کے مخصوص اسپتال کے جونیئر ڈاکٹروں کا پُرزور احتجاج دیگر شعبے علاج و معالجے کیلئے کھولنے پر حکومت پر دباﺅ

کولکاتا۔ 3جولائی: کولکاتا میڈیکل کالج اسپتال کے جونیئر ڈاکٹروں نے کوویڈ۔19علاج کے علاوہ دیگر تمام امراض کے علاج کرنے پر ناراضگی جتائی اور احتجاج کا رویہ اپنایا ، ان جونیئر ڈاکٹروں نے حکومت کی سنگدلی پالیسیوں کے خلاف ایمرجنسی وارڈ کے سامنے اپنا مظاہرہ جاری رکھا جب ان سے دو محکمہ صحت کے افسران نے موجودہ حالت پر بات کرنا چاہا تو ان ڈاکٹروں نے ان کو بھی گھیر لیا جس کی وجہ سے وہاں کوویڈ۔19 اسپتال میں حالات سنگین ہوگئی ۔ جو نیئر ڈاکٹروں نے یہ بتایا کہ میڈیکل کالج اسپتال کو کرونا علاج کیلئے ہی مخصوص کر دیا گیا ہے ۔ یہاں صرف کرونا کے مریض ہی علاج کروانے آئیں گے دوسر ے مرض کے نہیں۔ اسی کو لے کر یہاں معاملہ گڑ بڑا گیا ۔ ان کی شکایت یہ تھی کہ یہاں صرف کرونا کے مریض کا علاج کا نظم ہونے سے دوسرے مریض کے دور دراز سے آئے لوگوں کو کافی مشکلات جھیلنی پڑ رہی ہے۔ ان کا معقول علاج ومعالجہ نہ ہونے سے کلینکل کلاس میں کافی دقتیں ہورہی ہیں ۔ گزشتہ یکم جولائی سے ہی ان جونیئر ڈاکٹروں نے اپنے غصہ کا اظہار کرنا شروع کردیا تھا آخر کار اسپتال کے یمرجنسی وارڈ کے سامنے ان ڈاکٹروں نے اجتماعی طور پر اس کے خلاف کھل کر احتجاج کرنا شروع کردیا ۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ یہاں کرونا مریض کی حالت بہتر ہے صحت یاب ہونے کی شرح زیادہ ہے ایسے میں دوسرے شعبے کو کھول دینا چاہئے۔ تاکہ دوسرے مرض میں مبتلا مریضوں کو بھی آسانیاں ملے اور علاج ہو ۔ ان میں کئی نوجوان مریض بھی ہیں ان کی پڑھائی کا نقصان ہورہا ہے حکومت کو ان پر بھی توجہ دینی چاہئے جو یہاں نہیں ہورہی ہے۔ حالانکہ ان سے حکومت کے شعبے صحت کے دو ڈاکٹر بھی ملنے آئے مگر ان ڈاکٹروں نے انہیں بھی اپنے گھیرے میں لے کر احتجاج کرنا شروع کردیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.