”
کولکاتا۔ 18جولائی : کیا ممتا حکومت 31جولائی کے بعد پھر سے پوری ریاست میں لاک ڈاﺅن کو نافذ کرے گی ، اس سوال پر ریاستی چیف سکریٹری نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ مگر کنٹونمنٹ زون میں جو لاک ڈاﺅن کا سلسلہ چل رہا ہے اس پر نظر ثانی ضرور کی جائے گی ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ اس وقت جو حالات ہے وہ قابل اطمینان ہے اور یونین محکمہ صحت نے اس وبائی مرض کی شرح تخفیف پر بھی ایک واضح رپورٹ طلب کیا ہے ۔ محکمہ صحت نے اس بات پر زور دیا ہے حساس علاقوں میں نگرانی و جانچ کا عمل میں تیزی لایا جائے ۔ یہی سب سے بہتر و کار آمد حکمت ہوگی ۔اس سے اموا ت اور مرض بھی قابو میں رہے گا ۔ جمعہ کو ریاست کی سنگین حالت سامنے آئی اس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے تمام گھریلو پرواز پر روک لگادی ۔ ان میں دہلی ، ممبئی ۔ احمد آباد ، چیئی ، ناگپور اور پنے خاص ہیں یہ بندش 31جولائی تک پابندی رہے گی ۔ دریں اثناء35مزید علاقے کنٹونمنٹ زون میں آگئے ہیں جس سے ہاٹ اسپاٹ کی کل تعداد 678ہوگئی ہے اور کولکاتا میں کنٹونمنٹ زون 28تا 24تک گھٹ گئے ہیں۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.