Take a fresh look at your lifestyle.

کووڈ۔19اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 3ہزار افراد گرفتار

کولکاتا۔ 21اکتوبر : کولکاتا پولس نے گزشتہ 10دنوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 3ہزار سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہے جو کووڈ۔19اصولوں کو صریحاً خلاف ورزی کررہے تھ اور آزادی کے ساتھ بغیر فیس ماسک کے گھوم رہے تھے ۔ ایک سینئر پولس افسر نے اس کی خبر دی ۔ اس وقت پولس والوں نے اپنی گشت بڑھا دی ہے اور شہر والوں پر ان کی پوری نظر رکھ رہی ہے ۔ کولکاتا پولس نے 11سے 20اکتوبر کے دوران 3148 افراد کو حراست میں لیا ہے جو کوویڈ۔19صورت حال کا مذاق اڑ ا رہے تھے اور بغیر فیس ماسک کے گھوم رہے تھے ۔ پولس والوں نے بتایا کہ گزشتہ مارچ سے جب سے لاک ڈاﺅن کا نفاذ ہوا تب سے ہم نا فرمانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے رہے ہیں۔ پولس والوں نے کہا کہ ہم لوگوں کے اندر بیداری کا عمل بھی پیدا کررہے تھے ۔ اس وقت جبکہ درگا پوجا تہوار ہے اور ایسے میں سخت ترین پابندی برتنے کی ضرورت ہے اور ایسے میں ہماری نظر خاص طور پر پوجا پنڈالوں کے آس پاس رہے گی اور ہم مزید سختی برتیں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.