Take a fresh look at your lifestyle.

پولس اور جنگل عملہ کورونا کے زیر عتاب

0

جلپائی گوڑی،07،جون :جلپائی گوڑی ضلع میں صحت کارکنان کے بعد اب پولس اور جنگل عملہ بھی کورونا وائر س کی زد میں آ گئے ہیں۔ اتوار کے روز جلپائی گوڑی ضلع میں کورونا کے 38 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ان میں پولس اور فائر اہلکار اور محکمہ جنگلات کے ملازمین شامل ہیں۔ یہ معلومات ریاستی حکومت کی جانب سے شمالی بنگال کے لئے نامزد خصوصی ڈیوٹی آفیسر ڈاکٹر سوشانت رائے نے دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جلپائی گوڑی ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے مستقبل میں مزید اضافے کے امکانات کا اظہار کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ احطیاط برتنے کی اپیل کی۔ ڈاکٹر رائے نے بتایا کہ جلپائی گوڑی ضلع میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیس کے پیش نظر کوویڈ اسپتال میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.