Take a fresh look at your lifestyle.

ہوڑہ اسپتال سے کوویڈ-19 مریض کی لاش قریبی تالاب سے ملنے پرہنگامہ کاماحول

کولکاتا16 اکتوبر:کوویڈ-19 کاشکار پیشے سے میکانیکل انجینئر جس کو سنجیونی اسپتال میں علاج کے لئے بھرتی کرایاگیاتھا۔ اس کے اندرکوویڈ-19 کے جراثیم کااثر دیکھاگیاتھا، مگر گزشتہ بدھ سے کروناکاشکار وہ فرد اچانک اسپتال سے لاپتہ ہوجاتاہے۔ جب اس کے اہل خانہ کوا س کی گمشدگی کی خبرملتی ہے توسارے لوگ اوراسپتال کے عملے بھی اس کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں۔ کافی تلاش کے بعد بھی اس کاپتہ ملتاہے بعد میںکچھ لوگوں نے بتایاکہ ایک نامعلوم شخص کی لاش اسپتال سے کچھ دوری پر تالاب میں بہہ رہی ہے۔ اس کی خبرملتے ہی اس متاثرہ کے اہل خانہ وہاں سے اس کی لاش کوباہرنکالتے ہیں اورغصے میں آکر پولس اسٹیشن کاگھیراﺅ کرتے ہیں اس قتل کاپولس اچھی طرح سے چھان بین کرے بعد میںاس مرنے والے کے اہل خانہ نے اسپتال میں بھی ہنگامہ مچایا، اسپتال کونقصان پہنچاتے ہوئے کہاکہ اس کی موت کاپورا ذمہ دار اسپتال کے تمام ڈاکٹروعملے ہیں اگرمریض ڈپریشن کاشکار تھاتواسپتال کو ہرحفاظتی اقدامات کرناچاہئے تھا ، اس طرح مریض کوبے یارومددگار چھوڑنا کہاں کی تک ہے۔ اسپتال کے انتظامیہ جب مرنے والے کے اہل خانہ کے اندر غیض وغضب دیکھاتو کہاکہ اس کیس کی تحقیق کی ذمہ داری تھانے کو دی جاچکی ہے۔ بعد میں اسپتال میںحفظ ماتقدم کے لئے RAF کومتعین کردیاگیا ہے ۔ یاد رہے کہ اس وقت بنگال میں کرونا نے پھرسے اپناپیر پھیلانا شروع کردیا ہے اورمحکمہ صحت 3 سے 4 ہفتوں کے اندر42 سے 43 ہزار لوگوں کی یومیہ جانچ بھی کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.