کولکاتا،15ستمبر: جادب پور یونیورسٹی کے سابق ڈین آف آرٹس فیکلٹی کے پروفیسر سبھاسش بسواس کو ویڈ-19 میں مبتلا ہو کر محض 48برس کی عمر میں ہلاک ہو گئے۔ پال بازار جھیل روڈ کے رینے والے پروفیسر جادب پور میں تاریخ پڑھاتے تھے۔ کئی دنوں پہلے ان کی جانچ ہوئی تو علامت کوویڈ-19 دیکھا گیا۔ مرض میں مبتلا پروفیسر صاحب ای ایم بائی پاس کے ایک نر سنگ ہوم میں داخل ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بسواس منگل کو 9بجے کے قریب آخری سانس لی۔ کچھ دنوں سے ان کی طبیعت ناساز اور بگڑتی جا رہی تھی۔ ان کے اس اچانک رحلت سے تعلیمی شعبے میں سوگواری کا ماحول بنا ہے۔
Comments are closed.