Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا کو لیکر مرکز ور ریاستی حکومتیں ناکام:بائیں محاذ

کوچ بہار،16،جون :کوچ بہار ضلع بائیں محاذ کے کوآرڈینیٹر ، اننت رائے نے کہا کہ مختلف مطالبات کے پیش نظر پورے ملک کے ساتھ ساتھ ضلع کوچ بہار میں بھی بائیں بازو کے ذریعہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں دونوں کوویڈ سے نمٹنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے دونوں حکمراں جماعتوں پر کورونا وبا میں ووٹوں کی سیاست کرنے کا بھی الزام لگایا۔انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے میں مرکزی اور ریاستیں حکومتیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔ بائیں محاذ کی جانب سے آج ضلع کوچ بہار کے قرنطین سنٹر میں مقیم مہاجر مزدورکے جلد سے جلد نمونے لینے اورانہیں کوچ بہار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ان کی جانچ شروع کرنے ، امفان کو قومی تباہی قرار دےنے ،سمیت تارکین وطن کارکنوں کی گھر واپسی کو یقینی بنانے کے مطالبات پر ڈسٹرکٹ آفس امرتلہ موڑ کے قریب دھرنا کا انعقاد کیا گیا ، جس میں تمام غریب لوگوں کے اکاو¿نٹ میں دس ہزار روپے جمع کروانے سمیت تمام لوگوں کے لئے راشن اور روزگار کو یقینی بنانا شامل ہے۔ بائیں محاذ کا احتجاجی مظاہرہ آج سہ پہر 3بجے سے شام 4بجے بجے تک 1 گھنٹہ جاری رہا۔ احتجاجی مظاہرے میں کوچ بہار ضلع بائیں محاذ کے کنوینر اننت رائے ، سی پی ایم رہنما ترینی رائے ، مہانند ساہا ، امت دت ، فارورڈ بلاک رہنما دیپک سرکار ، ایم ایل اے ناگیندر رائے ، سی پی آئی رہنما پارتھو پریتم سرکار اور دیگر رہنما و کارکنان موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.